تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آسمانی بجلی چمکنے کا حیرت انگیز نظارہ، عالمی ریکارڈ بن گیا

آسمانی بجلی چمکنے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن امریکا میں اب آسمانی بجلی چمکنے کا ایسا حیرت انگیز نظارہ دیکھا گیا جس کا عالمی ریکارڈ بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن سے ہیمبرگ تک بجلی چمکنے کا حیرت انگیز نظارہ دیکھا گیا اور اس کی دوری تقریباً 770 کلو میٹر تک تھی، امریکا میں یہ سب سے طویل دوری تک بجلی چمکنے کا ریکارڈ ہے۔

امریکا میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 29 اپریل 2020 کو مسیسپی، لوئسیانا اور ٹیکساس میں بجلی 768 کلومیٹر یا 477.2 میل دور تک چمکی تھی اور اس دوران بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس بار جو آسمانی بجلی چمکی وہ نیویارک شہر اور کولمبس، اوہیو یا لندن اور جرمن شہر ہیمبرگ کے درمیان موجود دوری کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی درجہ حرارت، بارش اور ہوا سمیت مختلف موسم اور ماحولیات سے متعلق اعداد و شمار کے لیے عالمی ریکارڈ رکھتی ہے۔

ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کے کلائمنٹ ایکسپرٹ کا ماننا ہے کہ اس بار سب سے زیادہ وقت تک بجلی چمکی تھی۔ حالانکہ یہ کتنی دیر تک چمکی تھی اس کی کوئی پختہ معلومات نہیں دی گئی ہے۔ 18 جون سال 2020 کو اروگوے اور شمالی ارجنٹائنا میں 17.1 سیکنڈ تک بجلی چمکنے کا واقعہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے 4 مارچ 2019 کو شمالی ارجنٹائنا میں بجلی سے یہ 0.37 سیکنڈ زیادہ وقت تھا۔ عالمی موسمیاتی سائنس ادارہ (ڈبلیو ایم او) کے کلائمیٹ ایکسپرٹ رانڈیل سروینی نے بتایا کہ یہ ریکارڈ سنگل لائٹننگ فلیش کا ہے۔

Comments

- Advertisement -