تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

لمبی ناک کا عالمی ریکارڈ‌ ترک شہری کے نام!

انقرہ : ترک شہری کی 3 اعشاریہ 46 انچ لمبی ناک کو دنیا کی سب سے لمبی ناک کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

دنیا بھر میں منفرد، خطرناک اور دلچسپ امور انجام دینے والے افراد کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے لیکن کچھ لوگوں کے جسمانی خدوخال ایسے ہوتے ہیں جنہیں بغیر کوئی کام انجام دئیے عالمی ریکارڈ سے نواز دیا جاتا ہے۔

ایسی داستان ترک شہری مہمت اوزیوریک کی ہے جن کی ناک کو دنیا کی سب سے لمبی ناک قرار دیا جارہا ہے، جس کی لمبائی 3.46 انچ ہے، مہمت کی لمبی ناک نے دنیا بھر میں ان کی ناک اونچی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اپنی غیرمعمولی لمبی ناک کی وجہ سے مہمت کو اکثر لوگوں کے مذاق کا نشانہ بننا پڑتا لیکن ایک دن انہوں نے اپنی اس خامی کو خوبی میں بدلنے کا فیصلہ کیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا۔

جس کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے ان کی ناک کی پیمائش کی جو 3.46 انچ تھی اور دنیا میں کسی بھی شخص کی ناک اتنی لمبی نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -