تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عالمی رپورٹ نے مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

نیویارک: ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مکروہ چہرہ اور فوج کے مظالم کا پردہ چاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ سال مودی حکومت کی انسانی حقوق کی پامالیوں پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بھارت بھر میں ہونے والے مظالم کو بے نقاب کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوپی میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 77 افراد کا ماورائے عدالت قتل ہوا، بیف لے جانے کے الزام پر ہجوم نے 50افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ مقبوضہ وادی میں ہونے والے انسانیت سوز اقدامات عالمی سطح پر کھل کر سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے مودی سرکار نے وادی کو تقسیم کیا، دلی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں فوج تعینات کی، لاک ڈاؤن کیا جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔

’مقبوضہ وادی میں لاکھوں افراد کو قید کیا گیا، بھارتی حکومت ہجوم کے ہاتھوں اقلیتوں پر حملوں کی تحقیقات میں ناکام رہی، شہریت قانون نے آسام میں بنگالیوں سمیت 20لاکھ افراد سے شناخت چھینی‘۔

ایچ آر ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت بھر میں کشمیری طلبا اور تاجروں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خصوصی حیثیت کے خاتمے سے مقبوضہ وادی میں حالات بگڑے۔

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں پر فورسز کے تشدد کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، یوپی میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 77 افراد کا ماورائے عدالت قتل ہوا، بیف لے جانے کے الزام پر ہجوم نے 50افراد کو قتل اور 250کو زخمی کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلمانوں سے ہندو مذہب کے نعرے زبردستی لگوائے گئے۔

Comments

- Advertisement -