جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

سینڈوچ کا عالمی دن: کیا آپ سینڈوچ کی تاریخ جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں دنیا بھر میں آج سینڈوچ ڈے منایا جارہا ہے؟ آج کے دن مختلف ریستوران سینڈوچ پر رعایت اور مختلف اقسام کی ڈیلز فراہم کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں مشہور یہ ڈش حادثاتی طور پر ایجاد ہوئی تھی۔

- Advertisement -

سنہ 1700 عیسوی میں انگلینڈ کے شاہی خاندان کا ایک شخص جسے ارل آف سینڈوچ کا خطاب دیا گیا تھا، جوئے کا بے حد شوقین تھا۔

وہ جوئے کا اس قدر دھتی تھا کہ چاہتا تھا کہ کھانے کے دوران بھی اسے جوئے سے ہاتھ نہ روکنا پڑے، چنانچہ اس کے حکم پر ڈبل روٹی کے درمیان گوشت اور سبزیاں رکھ کر ایک ڈش تیار کی گئی جسے کھاتے ہوئے بھی وہ کھیل سکے۔

اس کے نام پر سینڈوچ مشہور ہونے والی یہ شے جلد ہی عوام و خواص میں مقبول ہوگئی۔

آج سینڈوچ کے عالمی دن پر ہم آپ کو مزیدار کلب سینڈوچ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا

بریڈ کے سلائسز: 6 عدد

کھیرا: 1 عدد

انڈے: 2 عدد

سلاد پتے: 2 عدد

ٹماٹو کیچپ: آدھا کپ

مایونیز: آدھا کپ

چکن: 200 گرام

چلی سوس: 1 چائے کا چمچ

کالی مرچ: حسب ذائقہ

چاٹ مصالحہ: حسب ذائقہ

پسی ہوئی لال مرچ: حسب ذائقہ

نمک: حسب ذائقہ

تیل: 4 کھانے کے چمچ

ترکیب

بریڈ کو سینک لیں اور چکن کے ٹکڑوں کو کالی مرچ، نمک، چلی سوس، چاٹ مصالحہ اور لال مرچ ڈال کر 10 منٹ تک رکھ دیں۔

اب تیل گرم کر کے اس میں چکن فرائی کر لیں اور نکال کر ٹکڑے کر لیں۔

پھر انڈوں کو پھینٹ کر اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال لیں۔

اب 3 کھانے کے چمچ آئل لے کر اس میں انڈوں کو آملیٹ کی طرح فرائی کر لیں۔

بریڈ پر مایونیز لگالیں اور آملیٹ اوپر رکھ دیں۔

اب کھیرے کے ٹکڑے اور سلاد پتے رکھ کر اس پر دوسرا سلائس لے کر اس پر کیچپ اور چکن کا ٹکڑا رکھ دیں۔

مزیدار کلب سینڈوچ تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں