تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستانی شہری دنیا کا دوسرا طویل القامت باسکٹ بال پلیئر نکلا

پشاور: خیبر ایجنسی جمرود کے رہائشی غریب کسان عمر خان آفریدی کا بیٹا شفیق آفریدی جہاں جاتا ہے لوگوں کا ایک جمِ غفیراس سے ملنے کے لیےاس کی جانب دوڑا چلا آتا ہے۔ شفیق اگرعالمی باسکٹ بال تک رسائی حاصل کرلے تو فی الفور دوسرے طویل القامت پلیئر کا درجہ حاصل کرسکتا ہے

شفیق آفریدی کی عمر 15 سال اور درجہ چہارم کا طالب علم ہے اورسکول میں بھی انپے دوستوں کے ساتھ تمام استاتذہ کی توجہ کا مرکز ہے۔

basket-post-5

فاٹا کےشفیق آفریدی کا شماردنیا میں گنتی کے قدآورانسانوں میں ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں 5 ویں نمبر پرآتا ہے شفیق کا دراز قد اس کو تمام لوگوں میں نمایاں کرتا ہے۔ اس کا قد 7 فٹ 6 انچ ہے اورعمرکم ہونے کہ باعث مزید بھی بڑھ سکتا ہے۔

شفیق آفریدی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہےاور اس کے سات بھائی اور ایک بہن اور ہے۔ تمام بہن بھائیوں میں صرف شفیق داز قد ہے۔ ان کا والد ان کی کفالت کے لیے کھیتی باڑی کرتا ہے۔

شفیق آفریدی نے اپنے دراز قد کو باسکٹ بال کے کورٹ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور بین الااقوامی باسکٹ بال کی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کا عہد کیا ہے جس کہ لیے وہ ہر روز جمرود اسپورٹ کمپلکس میں پریکٹس کے لیے آتا ہے۔

basket-post-4

شفیق کے کوچ زہیر کا کہنا ہے کہ باسکٹ بال کیھلنے والے کھلاڑوں کا اوسط قد 6.5 فٹ ہوتا ہے لیکن شفیق آفریدی کا دراز قد اس کا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور آگے جا کر شفیق ایک مایاناز اورجارحانہ کھلاڑی ثابت ہوگا۔

ساتھی کھلاڑی شکیل کا کہنا ہے کہ باسکٹ بال میں لمبا قد کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور جب بھی شفیق پراکٹس کے لیے میدان میں اترتا ہے تو سب ہی ساتھی کھلاڑوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ شفیق کی ٹیم کا حصہ بنے تاکہ مد مقابل ٹیم پر دباؤ رہے اور میچ آسانی سے جیتا جا سکے۔

basket-post-3

پاکستا ن باسکٹ بال کے کھیل میں شفیق آفریدی پہلا قد آور ترین کھلاڑی ہےاور اسکا خواب ہے کہ وہ باسکٹ بال کے میدان میں اپنے ملک کا نام روش کرے۔

واضح رہے کہ دنیا کےسب سے طویل القامت باسکٹ بال پلئیر مینوٹ بول کا قد 7 فٹ 6.75 انچ ہے یعنی وہ شفیق سے محض 0.75 انچ بلند ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ شفیق اس معمولی فرق کو ختم کرکے پہلے نمبر پر آسکتا ہے۔

bb-post-1

پاکستان طویل القامت افراد کے حوالے سے انتہائی زرخیز ملک ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں طویل القامت افراد پائے جاتے ہیں‘ جن میں سیہون کے عالم چنہ ( 7.8)‘ خیرپور سے حق نواز (8.2)‘ دریاخان گاؤں کے اعجاز احمد (8.1) اورشکار پور سے نصرسومرو (8.4) شامل ہیں جبکہ شفیق اس فہرست میں پانچویں نمبر پر آتے ہیں۔

bb-post-2



Comments

- Advertisement -
سجاد مرزا
سجاد مرزا
سجاد مرزا پشاور سے تعلق رکھتے ہیں اور اے آروائی نیوز سے بطور رپورٹر وابستہ ہیں