کولکتہ : پاک بھارت بڑے مقابلے سے پہلے کولکتہ میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ بارش سے میچ متاثر ہوا تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
کولکتہ میں کالے بادل چھاگئے ہیں۔ کھلاڑیوں کے گرجنے سے پہلے ہی بادل برس پڑے۔ کئی مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج گھمسان کا رن پڑے گا۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محمکہ موسمیات نے آج وقفے وقفے سے ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اس صورتحال سے شائقین کو پاک بھارت میچ نہ ہونے کا خوف ستانے لگاہے۔ میچ میں کوئی اضافی دن نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی وولٹیج میچ بارش کے باعث ممکن نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا جس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا، اور بھارت مشکل میں آجائے گا۔