جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو7وکٹ سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ راؤنڈ میچ میں ویسٹ انڈیز نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے سری لنکن ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

ورلڈ ٹی20کے سپر ٹین مرحلے کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، بنگلور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ راؤنڈ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دفاعی چیمپیئنز سری لنکن ٹیم نو وکٹ پر ایک سو بائیس رنز ہی بناسکی، تھیسارا پریرا چالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیموئل بدری 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

اس کے علاوہ براوؤ نے 2 جبکہ رسل اور براتھ ویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے اوپنر آندرے فلیچر کی شاندار اننگز کی بدولت ہدف انیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔

فلیچر نے لنکن بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ فلیچر نے ناقابل شکست چوراسی رنز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپیئن سری لنکا کو7وکٹ سے زیر کیا۔ آندرے فلچر نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں