ناگپور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے پہلا اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دے دی۔
اس کامیابی کیساتھ ہی افغانستان کا میگا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے جاتے جاتے سرخرو ہوگئے، افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ کو خیرباد کہا۔
ناگپور میں کھیلے گئے میچ میں شائقین کو ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ کالی آندھی کا جم کر مقابلہ کرتے ہوئے افغانستان نے سات وکٹ پر ایک سو تئیس رنز بنائے۔
نجیب اللہ زدران نے اڑتالیس رنز اسکور کیے، سمیئول بدری نے تین شکار کئے۔ سابق ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز ویسٹ انڈیز آسان ہدف کو حاصل نہ کرسکی.
کمزور حریف نے ناکوں چنے چبوا دیئے اور آخری دم تک مقابلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز آٹھ وکٹ پر ایک سو سترہ رنزبناسکی۔ بہترین پرفارمنس پر نجیب اللہ پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔