The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی بارخواتین امپائرنگ کریں گی

نئی دہلی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی مرتبہ آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے امپائرز کی فہرست میں دو خواتین امپائرز کو بھی شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی کیتھ لین کراس 16 مارچ کو بھارت سے تعلق رکھنے والے انیل چوہدری پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔

دو روز بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلائر پولوساک نیوزی لینڈ اورآئرلینڈ کے میچ میں بھارت کے ونیت کلکرنی کے ہمراہ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔

کیتھ لین وہ پہلی خاتون ہیں جن کا نام 2014 میں آئی سی سی کے امپائر پینل میں شامل کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں