فرینکفرٹ (21 اپریل 2026) عالمی ٹیکسٹائل برادری فرینکفرٹ میں جمع ہوئی جہاں ٹیک ٹیکسٹائل 2026 اور ٹیکس پروسیس 2026 کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
ٹیک ٹیکسٹائل 2026 میں 49 ممالک سے 1500 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جن میں 120 سے زائد پہلی بار حصہ لینے والے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں، ٹیکس پروسیس میں تقریباً 200 نمائش کنندگان شریک ہیں جس سے مجموعی تعداد 1700 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس سال کی نمائشیں عملی جدت پر مرکوز ہیں جن میں جدید میٹریلز، پائیداری، ڈیجیٹل انٹیگریشن اور مؤثر پیداواری طریقوں کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔
پاکستان نے 11 کمپنیوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) ایک پویلین کی قیادت کر رہی ہے۔


