تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دنیا کا سب سے گندا کتا کس ملک میں ہے؟

عام طور پر دو طرح کے کتے ہمیں نظر آتے ہیں جن میں سے ایک پالتو اور دوسرے جنگلی یا گلی محلوں میں گھومنے والے ہوتے ہیں۔

اچھی نسلوں والے کتوں کو مالکان نہ صرف خریدتے بلکہ اُن کا گھر کے فرد کی طرح خیال بھی کرتے ہیں، وفاداری نبھانے والے جانور کی جہاں دیگر خصوصیات ہیں وہی یہ اپنے مالک کی حفاظت بھی کرتا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جمعے کے روز گندے ترین کتوں کا مقابلہ ہوا جس میں سرمئی رنگ کے چھوٹے سے کتے ’مٹ‘ کو فاتح قرار دیا گیا۔

کیلی فورنیا میں ہونے والے مقابلے کے انعقاد کا مقصد گلی محلوں میں گھومنے والے آوارہ کتوں کی مدد کرنا اور اُن کی فلاح کے لیے رقم جمع کرنا ہے۔ اس مقابلے کا آغاز 2014 میں ہوا تھا۔

مورنسی نامی مالکن کو گندہ ترین کتا رکھنے پر 1500 ڈالر کا انعام بھی دیا گیا انہوں نے یہ رقم طریقۂ کار کے مطابق جنگلی حیات کے لیے کام کرنے والے محکمے کو عطیہ کردی۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال سے سب کو خوبصورت کتا رکھنا پسند ہے مگر میرا چھوٹا چیمپئن کسی سے کم نہیں وہ بہت زبردست اور دلچسپ مزاج کا مالک ہے، ہم دونوں میں گہری دوستی ہے اور میں اُسے اپنے گھر پر رکھ کر لوگوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ وہ بھی تمام جانوروں سے محبت کریں‘‘۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں