The news is by your side.

Advertisement

دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری، پاکستان کی 12 یونیورسٹیاں شامل

نیویارک: ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے دنیا بھر کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، رینکنگ میں 12 پاکستان کی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے کی جانب سے سال 2020 کی بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کردی گئی جس میں پاکستان کے تعلیمی اداروں نے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی لگاتار چوتھی بار سرفہرست رہی، اسی طرح دوسرے نمبر پر کیلی فورنیا انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کیمبرج یونیورسٹی تیسرے اور رواں سال اسٹین فورڈ چوتھے نمبر پر رہی۔ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے بین الاقوامی درجہ بندی کے علاوہ خطوں کی رینکگ بھی جاری کی گئی۔

رواں سال کے دوران ایشیاء کی یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ امریکی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 12 یونیورسٹیاں بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 10 تھی۔

مزید پڑھیں: قائد اعظم یونیورسٹی ایشیاء کی سو بہترین جامعات میں شامل

رینکنگ کے اعتبار سے قائد اعظم یونیورسٹی کو اس کی تدریسی اور ریسرچ کے ماحول کی بنیاد پر ایشیا میں 79 واں مقام دیا گیا۔ امریکی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی میں اضافہ اچھی بات ہے، اس سال پاکستان نے اوسطا بہتر نتائج حاصل کئے ہیں، جبکہ اس سے قبل شعبے میں پاکستانی جامعات کمزور تھیں۔

پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر (فیصل آباد)، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی (اسلام آباد)، یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لاہور)، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، یونیورسٹی آف پنجاب، بہاالدین ذکریا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (لاہور)، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (لاہور)، یونیورسٹی آف پشاور، پی ایم اے ایس راولپنڈی، یونیورسٹی آف سرگودھا،  یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں