تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جنگ عظیم دوم کا بم، برطانوی شہری نے کئی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

لندن: برطانیہ میں مارک ویلیمس نامی شہری نے انتباہ کے باوجود جنگ عظیم دوم کا ملنے والا بم آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا تاہم پولیس نے جان لیوا کوشش ناکام بنا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک واقعہ برطانوی علاقے ہیمشیئر میں پیش آیا جہاں 51 سالہ مارک کو اپنے بھائی کے گھر کے اطراف سے جنگ عظیم دوم کا بم ملا اور اس نے ای کامرس ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کردیا جہاں جنگی ساز وسامان کے ماہر نے اسے متنبہ بھی کیا۔

Man tries to sell live WWII era bomb

ریلف شیروین نامی ماہر نے آن لائن بم کی تصویر دیکھنے کے بعد مارک کو میسج کیا اور خبردار کیا کہ تمہیں اندازہ ہے یہ بم کارآمد ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے؟۔

شہری نے ریلف کو جواب دیا کہ ہاں بالکل جانتا ہوں اور پھر اس کی بات کو نظر انداز کردیا۔

جنگی ساز وسامان کے ماہر کا کہنا تھا کہ میرے متنبہ کرنے پر خیال تھا کہ وہ اس بم کو فروخت کرنے سے باز آجائے گا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

بعد ازاں ریلف نے پولیس کو اطلاع دی اور اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ناصرف مذکورہ شخص کو گرفتار کیا بلکہ وقتی طور پر اطراف کے لوگوں کا انخلا بھی یقینی بنایا تاکہ بم کو ناکارہ بنانے کے لیے محفوظ طریقے سے لے جایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -