جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

دنیا کا مہنگا ترین اور سب سے عظیم الشا ن کروز شپ

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا : اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سےدنیا کا مہنگا ترین اورسب سے عظیم الشا ن کروزشپ اپنے پہلے سفرپرروانہ ہوگیا، سمفنی آف دی سیز نامی بحری جہاز ٹائی ٹینک سے کئی گنا بڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا کروز شپ بارسلونا سے اپنے پہلے سفر پر فرانس اور اٹلی کے لئے روانہ ہوگیا، اس عظیم الشان اور پرتعیش جہاز پرعملے سمیت لگ بھگ 11ہزارافراد کی گنجائش ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ سمفنی آف دی سیزنامی کروز شپ پرایک ارب پینتیس کروڑ ڈالرلاگت آئی ہے، 18منزلہ جہازتین سو باسٹھ میٹرلمبا اور دو لاکھ اٹھائیس ہزار ٹن وزنی ہے۔

ٹائی ٹینک سے کئی گنا بڑا سمفنی آف دی سیز نامی بحری جہاز امریکا کی رائل کیریبین کروز فرم نے تیارکیا ہے۔

اٹھارہ منزلہ کروز شپ منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں بہت ساری ایسی چیزیں ہیں، جو دوسرے جہازوں میں شاذو نادر ہی دیکھی جاتی ہیں، جس میں شاپنگ مال،وسیع تھیٹر، کشادہ لفٹس،کسینو، ریسٹورنٹس،فٹنس کلبز،جاگنگ ٹریکس، گالف کورس،زپ وائر ، سلائیڈ، سوئمنگ پول، پودوں اوردرختوں سے مزین پارک، اپارٹمنٹس اور لگژری سویٹس ہیں۔

یہ جہاز اس لئے بھی سب سے نمایاں ہے کہ اس کی اونچائی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے صرف 20میٹر کم ہے جبکہ اسکی رفتا ر دوسرے جہازوں سے تیز ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں