جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

دنیا کی سب سے بڑی لاٹری!

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے سب سے بڑے جیک پاٹ گیم ’پاور بال‘ کا برطانیہ ورژن رواں ہفتے متعارف کروایا جائے گا۔

نیشنل لاٹری کے پاور بال کے تحت برطانیہ کے کھلاڑی مشترکہ جیک پاٹس جیتنے کے لیے امریکی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے فی لائن 4 پاؤنڈ ادا کریں گے جبکہ یہ جیک پاٹ اربوں تک پہنچ سکتا ہے جس کی ادائیگی 30 سال کے عرصے میں کی جائے گی۔

 کھلاڑی منگل سے اس جیک پاٹ گیم میں حصہ لے سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاور بال جیک پاٹ جس کا موجودہ تخمینہ 416 ملین امریکی ڈالر (311 ملین پاؤنڈ) ہے۔

یہ پڑھیں: سالگرہ پر پسندیدہ رنگ کا استعمال کرکے خاتون ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیت گئی

برطانیہ کے کھلاڑیوں کو 12 ملین پاؤنڈ سے شروع ہونے والا لامحدود جیک پاٹس پیش کیا جائے گا جو بڑھ کر کروڑوں اور یہاں تک کہ اربوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس گیم میں ایک اضافی انعامی درجہ ‘میچ ٹو مین نمبرز’ (دو بنیادی نمبرز ملنے پر) شامل ہے جو صرف ملکی کھلاڑیوں کے لیے دستیاب ہے اور اس کا مقررہ انعام 8 پاؤنڈ ہے۔

میچ فائیو مین نمبرز (پانچ بنیادی نمبرز ملنے پر) کے درجے میں بھی 1 ملین پاؤنڈ کا مقررہ انعام دیا جائے گا، جبکہ برطانیہ کے دیگر تمام انعامی درجات کا انحصار نکلنے والی گیندوں اور جیتنے والوں کی تعداد پر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں