تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

دنیا کا خوبصورت ترین کتا مرگیا، مالک افسردہ

سوشل میڈیاسے دنیا کے خوبصورت ترین کتے کا اعزاز حاصل کرنے والا ’بوو‘ اچانک بیماری کی وجہ سے مر گیا ، اُس کے بچھڑنے پر مالک نے جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

تفصیلات کے مطابق ’بوو‘ اور اُس کے ساتھی ’نیٹیزنس‘ کے نام کا مالک نے فیس بک پر پیج بنایا جس کو 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا اور اب یہ ویریفائیڈ ہوچکا ہے۔

مالک نے جمعہ 18 جنوری کو ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کتے کی موت کا اعلان کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’بوو ہم سب تم سے بہت پیار کرتے ہیں اور تمھیں ہمیشہ رکھیں گے، ایک روز ہم پھر ملیں گے اور پھر مل کر ویسے ہی تفریح کریں گے جیسے کرتے تھے‘۔

فیس بک صارفین نے کتے کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ اُس کے ساتھی سے تعزیت بھی کی۔

View this post on Instagram

#tbt

A post shared by Buddy Boo Blue Benny (@buddyboowaggytails) on

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مالک نے بتایا کہ ’میں بڈڈی کی موت کے بعد بوو کو 2006 میں خریدکر گھر لایا اور پھر یہ دل سے بہت قریب ہوگیا، ہمارے درمیان بہت کم عرصے میں گہری دوستی ہوئی اس لیے بوو کے مرنے پر مجھے صدمہ پہنچا‘۔

https://www.facebook.com/Boo/photos/pcb.10157219683968254/10157219683268254/?type=3&theater

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم اب ایک دوسرے سے پھر ملیں گے اور مجھے یقین ہے کہ اُس کے بعد ہم سب مل کر اچھی سی زندگی گزاریں گے‘۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: فیشن شو میں‌ آوارہ کتے کی اچانک آمد، شائقین بالی ووڈ اداکار کو بھی بھول گئے۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

اس پوسٹ کو اب تک 91 ہزار سے زائد صارفین شیئر جبکہ 55 ہزار نے پسند اور 56 ہزار نے اس پر تبصرے کیے۔ اکثر صارفین نے مالک اور بوو کے ساتھی سے تعزیت کی۔ مالک نے پوسٹ کے ساتھ بوو کی یادگار تصاویر بھی شیئر کیں جو بہت ہی خوبصورت ہیں۔

Comments

- Advertisement -