اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

گھر کی رونق ’’بیٹیوں‘‘ آج عالمی دن، پاکستان میں کیا صورتحال ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

گھر کی رونق بیٹی سے ہوتی ہے جو ماں کی دوست اور باپ کی لاڈلی ہوتی ہے آج محبت کی اس علامت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

بیٹی خاندان میں غیر مشروط محبت اور پیار کی علامت ہوتی ہے۔ جس لمحے وہ پیدا ہوتی ہے، تب سے لے کر اپنی زندگی کی آخری سانس تک والدین کے ساتھ ایک منفرد تعلق بنائے رکھتی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام 2012 سے ہر سال 11 اکتوبر کو بیٹیوں کا عالمی دن باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد بیٹیوں کو با اختیار اور پُر اعتماد بنانا۔ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

- Advertisement -

اگر پاکستانی معاشرے کی بات کریں، تو یہاں لڑکیوں سے ناروا اورغیر مساوی سلوک دیکھا جاتا ہے۔ پاکستان میں خواتین کی شرح خواندگی 48 فیصد ہے۔

پاکستان میں سب سے کم پڑھی لکھی خواتین قبائلی علاقہ جات میں ہیں، جہاں خواتین کی آبادی کا محض 9 فیصد پڑھنا لکھنا جانتی ہیں۔

 

ملک میں صرف 34 فیصد لڑکیاں ہائی اسکول تک پہنچتی ہیں۔ جہیز نہ ہونے پر شادی رک جاتی ہے۔ غیرت کے نام پر قتل، تعلیم سے محروم رکھنا، وراثت میں حق نہ دینا ہمارے معاشرے میں خواتین کے حوالے سے بھیانک رُخ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں