امریکا سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں چور تھانے میں کھڑی سائیکل چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اوریگن کے محکمہ پولیس نے گلیڈاسٹون تھانے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں چور تھانے میں کھڑی سائیکل چرانے کی کوشش کررہا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے تھانے میں کھڑی موٹرسائیکل کو چرانے کے لیے اس کا تالا توڑا۔
چور نے یہ ساری کارروائی سکون اور بنا خوف کے ساتھ کی مگر بالکل آخری وقت میں پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
پولیس اہلکار نے جب چور کو سائیکل کا تالا توڑتے ہوئے دیکھا تو اُسے پکڑ کر دیوار سے لگا دیا اور پھر اُسے زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھا دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے چند سیکنڈ میں یہ کارروائی کی اور وہ اس دوران اتنا مطمئن تھا کہ اُسے کسی بھی خطرے کی پرواہ نہیں تھی۔ پولیس اہلکار کے مطابق چور کی شناخت ایڈم ویلی کے نام سے ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو دو سال پرانی ہے جسے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا تو صارفین چور کی مہارت دیکھ کر حیران رہ گئے۔
‘World’s dumbest thief’ caught trying to steal a bike from the police station pic.twitter.com/VIh81MwMhA
— The Sun (@TheSun) February 18, 2021
ایک صارف نے چور کو ڈھیٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس کی یہ کارروائی بتاتی ہے کہ وہ کس قدر عادی مجرم ہے۔