تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دنیا کی پہلی ایئرکنڈیشنڈ ہائی وے کہاں تعمیر ہورہی ہے؟

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں دو کلومیٹر طویل ایئرکنڈیشنڈ ہائی وے کی تعمیر کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، یہ دبئی ساؤتھ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلیوارڈ کمرشل ایریاز، ریستوران، مووی تھیٹر، بچوں کے کھیل کے میدان، زیر زمین پارکنگ، لگژری ولاز، رہائش گاہیں اور دیگر تفریحی مقامات اس شاہراہ میں شامل ہوں گے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق دبئی ساؤتھ میں تعمیر کیے جانے والے اس پروجیکٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا دو کلومیٹر طویل ایئر کنڈیشنڈ بلیوارڈ ہوگا جس سے روزانہ کی بنیاد پر کمیونٹی کے باہر سے ایک لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

شیشے سے ڈھکے ہوئے پیدل چلنے والوں کے لیے بلیوارڈ میں شاپنگ ایریاز، کمرشل اسپیس، مختلف قسم کے کھانوں پر مشتمل ریسٹورنٹس، مووی تھیٹر، نائٹ لائف کی سہولت، بچوں کے پلے ایریاز، زیر زمین کار پارکنگ اور بہت کچھ شامل ہے۔

15ملین مربع فٹ زمین پر محیط اس منصوبے کے ماسٹر پلان کنسلٹنسی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں

Comments

- Advertisement -