تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

روس کا جوہری حملے سے متعلق اہم اعلان

واشنگٹن : روس نے جوہری ہتھیاروں کے خطرات کو کم کرنے کےلیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ کاوشیں شروع کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں تعینات روسی سفیر نے ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات سے متعلق کہا ہے کہ روس 6 اور 9 اگست کو امریکا کی جانب سے جاپان کے شہر ہیروشیما اور ناگاساکی پر پھینکے گئے ایٹم بموں کی سالگرہ منارہا ہے۔

روسی سفارتکار نے کہا کہ روس عالمی شراکت داروں کے ہمراہ ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات کو کم کرنے پر کام کررہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے 6 اگست 1945 کو ہیروشیما پر چار ٹن وزنی ایٹم (یورنیم) بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں 70 ہزار سے 1 لاکھ کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں جو بعد ازاں 1 لاکھ چالیس ہزار تک پہنچ گئیں جب کہ 9 اگست کو ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا جس کے باعث 70 ہزار افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

جوہری بم حملے کے نتیجے میں تابکاری کی بیماری دونوں ممالک میں پھیلی جس نے مزید 1 لاکھ 52 ہزار افراد کو ہلاک کیا۔

واضح رہے کہ دنیا کے صرف 9 ممالک ایٹمی طاقت کے حامل ہیں، بالتریب امریکا، روس، برطانیہ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا ایٹمی قوت کے حامل ملک بنے.

جنوبی افریقہ نے بھی 1980 میں ایٹمی ہتھیار کی تیاری شروع کردی تھی تاہم 1990 میں جنوبی افریقہ نے اپنے ایٹمی پلانٹ‌ رضاکارانہ طور پر تباہ کردئیے تھے.

جنوبی افریقہ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے رضا کارانہ طور پر اینا ایٹمی پلانٹ‌ تباہ کیا اور مزید ہتھیاروں کی تیاری روک دی.

Comments

- Advertisement -