جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

دنیا کا پہلا خودکار الیکٹرک بحری جہاز تیار

اشتہار

حیرت انگیز

فضا کو آلودگی سے بچانے کے لیے دنیا کا پہلا الیکٹرک بحری جہاز تیار کر لیا گیا۔

زہریلے مادوں کے اخراج سے فضا کو زہرآلود ہونے سے بچانے کے لیے پہلا خودکار الیکٹرک بحری جہاز ناروے میں ‏تیار کیا گیا جو رواں سال کے آخر میں پہلے کارگو سفر پر روانہ ہوگا۔

The world's first autonomous 7MWh electric cargo ship sailing with zero crew  - Autobala

صفر کاربن اخراج کے ساتھ یہ بحری جہاز ہوا کو کسی بھی طرح سے آلودہ نہیں ہونے دے گا، اس کے ساتھ ساتھ ‏زہریلے کیمیات سلفر آکسائیڈ اور نائیٹروجن آکسائیڈ کے استعمال سے بھی محفوظ رکھے گا۔

ناروے کی کمپنی نے یارا میرین ٹیکنالوجی کی مدد سے 2017 میں پہلے الیکٹرک شپ کی تیاری کا عمل شروع کیا ‏تھا جو 4 سال کی مدت میں تکمیل کو پہنچا۔

World's first crewless, fully electric cargo ship to set sail | The  Independent

یہ جہاز بغیر عملے اور ایندھن کے خودکار طریقے سے چلے گا، ابتدائی طور پر کنیٹینر اور دیگر سامان کرینوں ‏اور انسانوں کی مدد سے لوڈ کیا جائے گا تاہم اگلے مرحلے میں انسانی عمل دخل ختم کر کے مشینوں کے ذریعے ‏تمام کام خودکار طریقے سے ہوگا۔

Meet the world's first electric autonomous container ship - Electrek

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں