اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

دنیا کے پہلے تیرتے فائر اسٹیشن کا افتتاح ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں دنیا کے پانی پر تیرتے پہلے فائر اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے یہ فائر فلوٹنگ اسٹیشن سمندری حادثات کی صورت میں فوری امداد مہیا کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی جدت اور ترقی میں ایک بار پھر دنیا سے بازی لے گیا ہے اور وہاں دنیا کا پہلا پانی پر تیرتا فائر اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ جدید سہولتوں سے آراستہ یہ فائر اسٹیشن سمندری حادثات کی صورت میں فوری امداد مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جدید فائر فلوٹنگ اسٹیشن کم خرچ بالا نشین ہے یعنی پرانے اور روایتی میرین فائر اسٹیشنوں کے مقابلے میں 70 فیصد سے زیادہ اخراجات کی بچت کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کرتا ہے۔

آبی فائر فائٹنگ اسٹیشن کی رفتار 11 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں فائر فائٹنگ کے آلات سے لیس اسپیڈ بوٹس اور واٹر اسکوٹرز بھی موجود ہیں جن کے ذریعے فوری امداد بھی مہیا کی جا سکتی ہے۔

اس فائر فائٹنگ سینٹر کو سولر سسٹم سے توانائی فراہم کرنے کا خصوصی بندوبست کیا ہے جبکہ چار طاقتور انجن اس اسٹیشن پر نصب ہیں جن کی وجہ سے انتہائی برق رفتاری سے جائے حادثہ تک پہنچا جا سکتا ہے۔

شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل راشد ثانی المطروشی کا کہنا ہے کہ یہ تیز ترین فائر اسٹیشن جائے حادثہ پر محض 4 منٹ کے اندر پہنچ جانے کی صلاحیت کا حامل ہے اور یہ پہلا سینٹر ہوگا جو ماحول دوست بھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں