منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

دنیا کی سب سے پہلی سیلفی

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کی سب سے پہلی سیلفی سنہ 1839 میں لی گئی جب سیلفی کا لفظ بھی وجود میں نہیں آیا تھا؟

لفظ ’سیلفی‘ آج کل اس قدر عام لفظ بن چکا ہے کہ ماہرین لسانیات کے مطابق یہ رواں برس کا سب سے زیادہ بولا جانے والا اور مقبول ترین لفظ ہے۔

آج سے کچھ عشروں قبل جب اسمارٹ فون عام نہیں ہوئے تھے اور تصویر کیمرے سے کھینچی جاتی تھی اس وقت خود اپنے ہاتھ سے اپنی تصویر کھینچنا ایک مشکل مرحلہ تھا۔

اسمارٹ فون کی آمد اور اس میں فرنٹ کیمرہ متعارف کروائے جانے کے بعد سیلفی کھینچنا اس قدر مقبول ہوگیا کہ اس کے بغیر ہر تقریب اور ہر موقع پھیکا محسوس ہونے لگا۔

لیکن یہ سب تو موجودہ دور کی بات ہے۔ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ 1839 میں بھی ایک شخص ایسا تھا جس نے اپنے ہاتھ سے اپنی تصویر یعنی سیلفی کھینچی؟

لائبریری آف کانگریس کے مطابق ایک سائنسدان روبرٹ کارنیلیئس دنیا کا وہ پہلا شخص ہے جس نے خود اپنی ہی تصویر کھینچی۔ یہی نہیں وہ کیمرے کی روشنی میں بھی اپنی آنکھیں کھلی رکھنے میں کامیاب رہا۔

لائبریری آف کانگریس نے اسے پہلی معلوم سیلف پورٹریٹ کا نام دیا ہے۔


+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں