تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دنیا کا سب سے موٹا شخص کورونا سے صحت یاب

میکسیکو سٹی: میکسیکو سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے موٹے شخص نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 208 کلو وزنی ہوآن پیڈرو فرانکو کے پاس موٹاپے کا عالمی ریکارڈ بھی ہے، وہ کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ہوآن پیڈرو فرانکو ذٰیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے دائمی مرض میں مبتلا ہیں، وہ کورونا وائرس کے باعث اپنی 67 سالہ والدہ کو بھی کھو چکے ہیں۔

دنیا کے فربہ ترین شخص نے کورونا کو شکست دینے کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے، مجھے کورونا وائرس کے دوران سر اور جسم میں درد، سانس لینے میں دشواری اور بخار کا سامنا کرنا پڑا۔

فرانکو کی ڈاکٹر نے بتایا کہ ہوآن پیڈرو فرانکو نے کورونا وائرس کے خلاف ایک مشکل جنگ لڑی ہے۔

واضح رہے کہ ہوآن پیڈرو فرانکو کا نام 33 سال کی عمر میں 2017 میں دنیا کے سب سے وزنی شخص کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی ماہرین کا کہنا تھا نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد میں کورونا وائرس کا خطرہ کسی عام شخص کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -