تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا کی وزنی ترین خاتون کی سرجری، 100 کلو وزن کم

ممبئی: دنیا کی سب سے وزنی مصری خاتون کا سرجری کے ذریعے 100 کلو گرام وزن کم کردیا گیا، خاتون کا وزن 500 کلو گرام تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مصر کی ایک خاتون کو علاج کے لیے ممبئی کے اسپتال کرین کے ذریعے منتقل کیا گیا، ان کا وزن پانچ سو کلو گرام تھا جسے ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے 400 کلوگرام کردیا ہے۔

بھارت کے سیفی اسپتال کے ڈاکٹر لوکھنڈ والا نے صحافیوں کو بتایا کہ ان خاتون کو دنیا کی سب سے وزنی خاتون قرار دیا جاسکتا ہے ، کامیاب سرجری کے ذریعے ان کا 100 کلو گرام یعنی 220 پونڈ وزن کم کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ایمان احمد کا آپریشن کامیاب ہوا ہے تاہم ایک میڈیکل ٹیم مریضہ مسلسل دیکھ بحال کررہی ہے تاکہ طبیعت ناسازی کی صورت میں فوری طور پر طبی امداد مہیا کی جاسکے۔

پڑھیں: ’’ ممبئی: دنیا کی وزنی ترین خاتون علاج کے لیے بھارت منتقل ‘‘

بہن کے مطابق اکتوبر میں ایمان کے جسم کا وزن تیزی سے بڑھنا شروع ہوا اور ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کے ذریعے جسم کی فاضل چربی نکالنے کا مشورہ دیا، طویل مشاورت اور ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق ہم بھارت آئے اور آپریشن کروایا۔

یاد رہے ایمان عبدالعاطی کو رواں سال فروری میں بھارت منتقل کیا گیا تھا، نیا کی سب سے موٹی خاتون کو مصر سے علاج کے لیے کارگو ہوائی جہاز میں بھارت لایا گیا جبکہ انہیں ایمبولینس سے اسپتال بھی کرین کے ذریعے منتقل کیاگیا تھا، اہل خانہ کے مطابق ایمان پچیس برس بعد اپنے گھر سے باہر آئی تھیں۔

موٹاپے کی خطرناک بیماری میں مبتلا 36 سالہ خاتون کا وزن پانچ سوکلو گرام وزنی تھا اور انہیں دنیا کی سب سے موٹی اور وزنی خاتون کا لقب دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -