تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دنیا کا بلند ترین پُل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

بیجنگ : جنوب مغربی چین میں 565 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جانے والا بیپان جیانگ پُل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔

بادلوں کے درمیان ڈرائیونگ کا مزہ آپ بھی لے سکتے ہیں کیونکہ چین میں دنیا سب سے بلند وبالا پُل جنوب مغربی چین کے پہاڑی علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے، جو دو صوبوں یونان اور گوئی ژُو کو جوڑتا ہے ۔

bridge-post-1

پل زمین کی سطح سے پانچ سو پینسٹھ میٹر بلند ہے، جس کی تعمیر یر ایک سو چالیس ملین یورو کی لاگت آئی ۔

bridge-post-3

دریائے بیپان جیانگ کے اوپر بنائے جانے والے اس پُل کی تعمیر سن 2012ء میں شروع ہوئی تھی، تب صوبے گوئی ژُو کے شہر لیو پانشوئی سے صوبے یونان کے شہر سوآن وائی تک کی مسافت پانچ گھنٹے تھی جو اب کم ہو کر دو گھنٹے سے بھی کم رہ جائے گی۔ یہ پُل تقریباً ایک کلومیٹر چوڑی گھاٹی کے اوپر بنایا گیا ہے۔ اس کی مجموعی لمبائی ایک ہزار تین سو اکتالیس میٹر ہے۔


مزید پڑھیں : چین میں دنیا کا بلند ترین پُل تعمیر مکمل


پُل کی تعمیر کے لیے ایسے مزدوروں اور ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، جو بلندی پر ہمت اور حوصلے کے ساتھ کام کرنے کے عادی اور تیار تھے۔

bridge-post-2

چینی صوبے گوئی ژُو میں اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر بے پناہ پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ یہ صوبہ 2020ء میں ایک سو میٹر سے زیادہ بلندی کے حامل 250 سے زیادہ پُل تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -