منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

مسجد الحرام میں نصب دنیا کا سب سے بڑا دروازہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا دروازہ نصب کردیا، گیٹ نمبر 100 کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق خادمین الحرمین الشریفین کی جانب سے کئی برسوں سے مسلسل مسجد الحرام کی توسیع کا کام جاری تاکہ اللہ کے مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

سعودی حکام کی جانب سے آئندہ رمضان میں مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 100 کا افتتاح کیا جائے گا جسے دنیا کا سب سے بڑا دروازہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام دنیا کی سب سے عظیم الشان مسجد ہے جس کے کل 176 دروازے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ان دروازو کو عمدہ لکڑی سے تیار کیے گئے ہیں جن ہر پیتل کی پرت چڑھائی گئی ہے۔

جو لوگ مسجد الحرام میں جانے کا شرف حاصل کرچکے ہیں وہ خوش نصیب جانتے ہیں کہ ہر دروازے پر اس کا نمبر درج ہوتا ہے اور ایک تختی ہوتی ہے، جب وہ تختی سبز ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اندر نمازیوں کی جگہ باقی ہے اور جب یہ تختی سرخ ہوجائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اندر نمازیوں کی جگہ پُر ہوچکی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں 176 میں سے پانچ دروازے سب سے بڑے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں