تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ویڈیو: دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹنے پر آگ کا سمندر اُبل پڑا

ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پھٹ پڑا، جس کے بعد علاقے میں آگ کا ایک دہشت ناک سمندر اُبل پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں ’ماؤنا لو‘ گزشتہ 40 برسوں میں پہلی بار پھٹ پڑا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں اس کی دہشت ناکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کا لاوا شمال مشرقی رفٹ زون میں بہتا رہے گا اور گیسز کے اخراج کا سلسلہ بھی جاری ہے، ہوائی کے بگ آئی لینڈ اور اس کے آس پاس کے سمندری جزیروں میں رہائشیوں کو خبردار کر کے الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ماؤنا لو آخری بار مارچ اور اپریل 1984 میں پھوٹا تھا، جس کے لاوے نے ہیلو شہر کے پانچ میل کے علاقے کو متاثر کر دیا تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس وقت لاوے کا بہاؤ چوٹی کے علاقے میں موجود ہے اور اس سے نیچے کی ڈھلوان والی آبادیوں کو خطرہ نہیں، تاہم اگر لاوے نے پہاڑ کے دہانے تک محدود نہ رہ کر اس کی دیواریں توڑ دیں تو پھر اس کا بہاؤ تیزی سے آبادیوں کی طرف ہو جائے گا۔

جیولوجیکل سروے کی ایک ترجمان مائل کاربیٹ نے کہا ’’آتش فشاں میں پھٹاؤ کب تک جاری رہے گا، اور کیا یہ لاوا آبادی والے علاقوں میں بہنے کا سبب بن سکتا ہے، اس کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے، تاہم میں آپ کو بتا سکتی ہوں، ہم اس وقت ہوائی سول ڈیفنس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اور وہ کمیونٹی کے اراکین کو اپ ڈیٹ فراہم کر رہے ہیں۔‘‘

Comments

- Advertisement -