تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کا آپریشن

نئی دہلی: بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے سر والے بچے کے مختلف آپریشن اور سرجریاں جاری ہیں۔ اس بچے کا سر ایک بیماری کے باعث غیر معمولی حد تک بڑا ہے۔

سات ماہ کی عمر کے اس بچے کو ہائیڈرو سیفلس نامی بیماری لاحق ہے جس میں کھوپڑی میں پیدائش کے وقت یا فوراً بعد پانی بھر جاتا ہے۔ بیماری کے باعث اس بچے کے سر کا حجم لگ بھگ ایک تربوز جتنا ہوچکا ہے۔

baby-1

baby-2

ڈاکٹرز اب تک اس بچے کے سر سے 4 لیٹر کے قریب مائع بذریعہ آپریشن نکال چکے ہیں۔

بچے کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کے سر میں ساڑھے 5 لیٹر مائع موجود تھا جو مختلف مرحلوں میں آپریشن کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔ ہر آپریشن کے بعد بچے کے سر کا حجم کچھ چھوٹا ہوجاتا ہے تاہم اسے معمول کے مطابق آنے میں کچھ وقت درکار ہے۔

baby-3

انہوں نے بتایا کہ بچے کا دماغ بھی آہستہ آہستہ بہتری کی طرف گامزن ہے اور اپنے تمام افعال انجام دے رہا ہے۔

والدین کا سماجی بائیکاٹ

بھارت کے چھوٹے سے قصبے رن پور کے رہائشی اس بچے کے ماں باپ کمیلاش داس اور کویتا کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان اور دیگر برادری والوں نے ان کے غیر معمولی بچے کی وجہ سے ان سے ملنا جلنا چھوڑ دیا تھا۔

baby-4

انہوں نے بتایا کہ ان کے پڑوسی اور خاندان والے بچے کو بھوت کہہ کر پکارتے تھے۔ تاہم انہیں امید ہے کہ مکمل صحت یابی کے بعد جب ان کا بچہ بھی عام بچوں جیسا ہوجائے گا تو برادری والے اسے ان دل آزار ناموں سے پکارنا چھوڑ دیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرو سیفلس کا مرض ڈاؤن سنڈروم جتنا عام ہوچکا ہے اور ہر 1 ہزار میں سے 1 یا 2 بچے اس مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن اور سرجری کے علاوہ یہ مرض کسی طرح ٹھیک نہیں کیا جاسکتا۔

Comments

- Advertisement -