کیلی فورنیا: دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ٹیک آف کے لئے تیار ہے، مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کا تصور حقیقت کے قریب پہنچ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کے ایئر پورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز پرواز کے لئے تیار ہے، یہ دنیا کا پہلا واحد جہاز ہے کہ جس کے پروں کی لمبائی 385 فٹ ہے، جو کسی بھی فٹ بال گراؤنڈ سے زیادہ ہے۔
اس میں دو کاک پٹ، اٹھائیس پہئیے اور پروں میں پریٹ اینڈ وٹنی کمپنی کے 6 عدد ٹربوفین انجن نصب ہیں۔
یہ ہوائی جہاز ناسا کی سائنسی تحقیق کے لئے تیار کیا گیا ہے، اس میں ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کے مختلف حصے الگ بھی کیے جاسکتے ہیں۔
خیال رہے گذشتہ سال جون میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن نے دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کی رونمائی کی تھی جبکہ دسمبر میں دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ہوائی جہاز نے اپنی آزمائش کا ایک اور مرحلہ کامیابی سے طے کیا تھا۔
یہ ہوائی جہازایلن کی ایرو سپیس کمپنی سٹریٹولانچ سسٹم نے تیار کیا ہے، اس طیارے کو دو بوئنگ 747 جہازوں کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔
اسٹریٹولانچ نامی طیارے کو انتہائی بلند پرواز کےلیے تیار کیا گیا ہے، اس کے اوپرراکٹ رکھ کر اسے فضا میں لانچ کیا جائے گا، جہاں سے راکٹ سیٹلائٹ اور دیگر سامان کو خلا میں لے کر جاسکے گا۔