منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

دنیا کا سب سے بڑا دھوپ کا چشمہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا چشمہ متعارف کرایا گیا ہے، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تیار کئے گئے اس منفرد چشمے کو ریاض کے پارک ایونیو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، جبکہ اسے جدہ اور پھر مشرقی ریجن میں بھی لے جایا جائے گا۔ دنیا کا سب سے بڑا دھوپ کا چشمہ پانچ میٹر چوڑا اور دو میٹر اونچا ہے۔

دوسری جانب کروشیا میں ایک شخص نے پانی کے اندر تقریباً آدھے گھنٹے تک سانس روک کر سب کو حیران کر دیا اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کروشیا کے غوطہ خور ویٹومیر نے آکسیجن لینے کے بعد پانی کے اندر رہ کر تقریبا 29 منٹ اور تین سیکنڈ سانس روک کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

رپورٹ کے مطابق ویٹومیر نے اس کارنامے کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا اور گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈنے باضابطہ طور پر اس ریکارڈ کو تسلیم کر لیا۔

سسرالیوں نے بہو کے کمرے میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا

یہ ریکارڈ static apnea کٹیگری میں آتا ہے، جہاں فری ڈائیور پانی کی سطح کے اندر رہتے ہوئے سانس روکتے ہیں۔

ویٹومیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سانس روکنے سے قبل پیشگی آکسیجن لیتے ہیں، جس سے خون میں آکسیجن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور توانائی زیادہ ذخیرہ ہوتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں