تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دنیا کا تنہا ترین گھر ‘برائے فروخت’، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ویران جزیرے پر ‘دنیا کا تنہا ترین گھر’ فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے، آپ اس کا مالک بننے کے لئے کتنی رقم دینے کو تیار ہیں؟

ایک بیڈ روم پر محیط یہ گھر امریکی ریاست ووہوابے کے ویران جریزے ‘مین’ میں واقع ہے، جہاں کوئی آبادی نہیں تاہم ایک گھر ضرور موجود ہے جسے اب فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس کا مالک ہونے کے لیے آپ کو کتنی رقم ادا کرنے کی ضرورت ہے؟ تو آپ کو بتادیں کہ یہ تین لاکھ انتالیس ہزار ڈالر (کم وبیش دوکروڑ اٹھاون لاکھ پاکستانی ) میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

پانچ سو چالیس مربع فٹ پر محیط یہ انوکھا گھر تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہے یہ تہذیب سے بہت دور ہے مگر اسے جنت کا اندرونی نظارہ قرار دیا گیا ہے.

یہ گھر دو ہزار نو میں تعمیر کیا گیا تھا اور اب ایک دہائی گزرنے کے بعد بھی بہترین حالت میں موجود ہے اور کمال کی بات یہ ہے کہ یہاں وائی فائی کی سہولت موجود ہے۔

اس گھر کے مالک بولڈ کوسٹ پراپرٹیز کے ایک ایجنٹ بلی ملیکن ہے جنہوں نے یہ تمام تفصیلات شیئر کیں ہیں، واضح رہے کہ سال دو ہزار بیس میں بھی ایک دور دراز جزیرے پر ایک دلکش گھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے کرونا سے بچاؤ کی بہترین جگہ قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -