The news is by your side.

Advertisement

لڑکی کا قد کتنا لمبا ہے؟

نیویارک: امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی نے طویل القامت ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ طویل القامت خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی لڑکی کا نام ماکی کرین اور عمر 17 سال ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق خاتون امریکی ریاست ٹیکساس کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے طویل القامت ہونے کا ریکارڈ  اپنے نام کیا۔

ماکی کی کُل لمبائی میں پیروں کی قامت نصف فیصد ہے۔ اُن کے  بائیں پیر کی لمبائی 53.255 انچ جبکہ سیدھی ٹانگ کی لمبائی 52.874 انچ ہے۔

اہل خانہ کا کہنا تھاکہ ’ماکی کے دیگر بہن بھائیوں میں اُس کا قد اور ٹانگیں سب سے لمی ہیں، اُس کا مجموعی قد 6 فٹ دس انچ ہے جس میں سے 60 فیصد لمبائی ٹانگوں کی ہے‘۔

مزید پڑھیں: طویل القامت شخص اور 2 فٹ کی خاتون اہرام مصر پہنچ گئے، تصاویر وائرل

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ماکی کا کہنا تھا کہ ’قد لمبا ہونے میں آپ کو ئی پریشانی نہیں ہونا چاہیے، ضروری ہے کہ آپ ایسے لوگوں کو گلے لگائیں، اُن سے محبت کریں‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں