جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

دنیا کے سب سے مکمل ٹی ٹوئنٹی بولر کا تعلق برصغیر سے ہے، براڈ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے دنیا کےسب سے مکمل ٹی ٹوئنٹی بولر کا نام بتادیا۔

اسٹیو اسمتھ اور اسٹیورٹ براڈ نے چنئی سپر کنگز کی آئی پی ایل کے میچ میں بہترین پرفارمنس کو سراہتے ہوئے مقابلے میں ان کی کمانڈنگ کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ براڈ نے ٹی ٹوئنٹی میں فاسٹ بولرز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

حیدرآباد اور ممبئی کے درمیان متوقع تصادم کا حوالے سے بھی انھوں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سچ کہوں تو اس وقت جسپریت بمراہ بہت عمدہ نظر آرہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ اگر کسی کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وہ پوری دنیا میں ٹی ٹوئنٹی کا مکمل بولر ہے تو وہ بھارت کے جسپریت بمراہ ہی ہونگے۔

اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ اوپننگ پارٹنرشپ کرتے ہوئے ڈوبے نے اپنی پہلی دو گیندوں پر چھکے لگائے اور شاندار آغاز کیا اور پھر چنئی نے بورڈ پر 206 رنز کا مجموعہ سجایا، اس میچ میں چنئی کے پلیئرز نے شاندار کارکردگی دکھائی

اسٹورٹ براڈ نے چنئی سپر کنگز کی جانب سے اہم لمحات میں اہم وکٹیں حاصل کرنے پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ جب آپ فاسٹ باؤلر ہوتے ہیں اور آپ کو مخالف ٹیم کے کپتان کی وکٹ ملتی ہے تو یہ آپ کا حوصلہ کافی بڑھاتا ہے۔

براڈ نے کہا کہ اس میش میں فاسٹ بولرز نے 8 وکٹیں لیں جو کہ بہت کم ہوتا ہے۔ جب بھی ہم چنئی کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہم اسپن کے بارے میں سوچتے ہیں، اس لیے فاسٹ بولرز کو وکٹیں لیتے دیکھنا بہت بڑی بات ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں