تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

دنیا کے سب سے مہنگے آم، فی کلو قیمت کتنی ہے؟

پھلوں کے بادشاہ آم کو کھانے شوق تقریباً ہر عمر کے افراد کو ہوتا ہے اور گرمیوں کے سیزن میں مختلف اقسام کے آم مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں جسے متوسط طبقے کے افراد باآسانی خرید سکتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ مہنگے آم کون سے ہیں اور یہ کس ملک میں فروخت ہوتے ہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مختلف قسم کے آم کاشت کیے جاتے ہیں جن میں بینگن پالی، دسہری، الپھونسو اور لنگڑا سمیت مختلف قسم کے آم شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے مہنگا آم ’میازکی‘ ہے جو کہ جامنی رنگ کا ہے، یہ جاپان کے شہر میازکی میں کاشت کیے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے اس آم کا نام بھی میازکی ہے۔

دنیا کے سب سے مہنگے آم، فی کلو قیمت کتنی ہے؟

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس آم کی دو سے تین قسمیں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے جبل پور میں کاشت کی جاتی ہیں جس کی حفاظت کے لیے سکیورٹی عملہ موجود رہتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں میازکی آموں کی فی کلو قیمت 2 لاکھ 70 ہزار بھارتی روپے ہے، ان آموں کو ’ایگز آف سن شائن‘ بھی کہا جاتا ہے، ان آموں کو ان کے گہری رنگت کے باعث ڈائنوسار کا انڈہ بھی کہا جاتا ہے۔

رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ آموں کا وزن 350 کلوگرام ہے جن میں شوگر کی مقدار 15 فیصد یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔

مغربی بنگال کے ریاستی باغبانی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمریندر ناتھ کھنرا کا کہنا ہے کہ آموں کی میازکی قسم خوبصوتی، قیمت، وزن، خوشبو کے لحاظ سے سرفہرست ہے اور کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے میازکی آم 1970 سے 1980 تک کاشت کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -