تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

دنیا کے طویل العمر بزرگ انتقال کرگئے

ٹوکیو: دنیا کے معمر ترین شہری کا اعزاز حاصل کرنے والے جاپانی بزرگ 113 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز لینے والے ماسازونونا اتوار کی صبح اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر آشورو کے رہائشی معمر ترین شخص اتوار کی صبح اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے، اُن کے صاحبزادے نے بھی والد کی موت کی تصدیق کردی۔

یوکو نوناکا کا کہنا تھا کہ والد گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھے، گزشتہ رات وہ اپنے کمرے میں سوئے صبح جب ہم اٹھانے کے لیے گئے تو انہوں نے آواز پر کوئی ردعمل نہیں دیا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی موت کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: جاپان کا معمر شہری دنیا کا طویل العمر شخص قرار

یاد رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ماسازو نوتا کا نام گزشتہ برس اپریل میں درج کیا گیا تھا، وہ دنیا کے طویل عمر شخص کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

عالمی ریکارڈ اندراج کرنے والی ٹیم نے ماسازونوناکا کو  دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیتے ہوئے اعزازی سرٹیفیکٹ دیا۔

ماسازو پچیس جولائی 1905 کو جاپان میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 26 برس کی عمر میں شادی کی جس کے بعد اُن کے 5 بچے پیدا ہوئے۔

جاپان کے معمر ترین شہری 112 سال کی عمر کے باوجود صحت یابی کی زندگی بسر کررہے تھے تاہم اُن کے جسمانی پٹھے اور اعضاء کمزور ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے قاصر تھے۔

انہوں نے اپنی طویل عمری اور صحت مند زندگی کا راز ہر کھانے کے بعد میٹھا کھانا  اور روزانہ کی بنیاد پر گرم پانی سے غسل کرنے کو قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -