تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا کا معمر ترین انسان 146برس کی عمرمیں انتقال کرگیا

جکارتا: دنیا کا معمر ترین شخص ہونےکا دعویٰ کرنے والا انڈونیشین شہری 146برس کی عمر میں چل بسا۔

تفصیلات کےمطابق سودیمیجو نامی شخص وسطیٰ جاوا کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا رہائشی تھا جو146سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔

انڈونیشین شہری کے دستاویزات کےمطابق وہ 31دسمبر1870میں پیدا ہوئے تھےتاہم انڈونیشیا میں پیدائش کی دستاویزات کا ریکارڈ 1900میں رکھناشروع کیا گیاتھا۔

انہوں نے31دسمبر2016کو اپنی 146 ویں سالگرہ اپنے پوتے اور اس کی اہلیہ کے ساتھ منائی تھی کیونکہ ان کی چاروں بیویوں اور بچوں کا انتقال ہوچکا تھا۔

انڈونیشین حکام کےمطابق سودیمیجو کی جانب سے دکھائی جانے والی دستاویزات اصل ہیں۔

خیال رہےکہ گزشتہ ماہ 12اپریل کو ان کی طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیاتھا جہاں وہ 6روز تک رہے۔

سودیمیجو کے پوتے کا کہناہےکہ جب سے وہ اسپتال سے گھر آئے تھے انہوں نےکچھ چمچ دلیہ کھایا اور بہت ہی کم پانی پیا۔

انڈونیشین شہری جاپان اور ولندیزی سامراجیت کے خلاف لڑی جانے والی جنگوں کی کہانیاں سنانے کے لیے
اپنے گاؤں میں مشہور تھے۔

چند ماہ پہلے ایک انٹرویو کے دوران انڈونیشین شہری کا کہنا تھا کہ وہ اس زمین پر مزید زندہ رہنے کے خواہشمند نہیں۔

یاد رہےکہ چند ماہ قبل انڈونیشین میڈیا سے بات چیت کے دوران بزرگ شخص کاکہناتھاکہ میں بس مرنا چاہتا ہوں،میرے پوتے پوتیاں،نواسےنواسیاں سب خودمختار ہوچکے ہیں۔

سودیمیجو کی عمرکی آزادانہ طور پر تصدیق ہو سکے تو وہ فرانسیسی خاتون جینی کالمینٹ سے زیادہ عمر کے حامل تھے جو122سال کی تھیں اور تاریخ میں ان کا نام سب سے طویل عمر پانے والی انسان کے طور پر موجود ہے۔

دنیا کی معمرترین خاتون انتقال کرگئیں

واضح رہےکہ گزشتہ روز سودیمیجو کواس جگہ سپردِ خاک کیا گیاجو انہوں نے کچھ سال پہلے خریدی تھی۔

Comments

- Advertisement -