تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دنیا کی معمرترین خاتون 117 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسی

ٹوکیو : جاپان کی شہری دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون طویل علاعت کے باعث گذشتہ روز 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دی جانے والی خاتون کا جاپان کے علاقے کیکائی کے اسپتال میں ہفتے کے روز انتقال ہوا تھا، جس کی تصدیق اتوار کے روز کی گئی ہے۔

ایک سو سترہ برس کی معمر ترین خاتون نابی تاجیما جاپان کی شہری تھیں اور طویل علاعت کے باعث رواں سال جنوری سے اسپتال میں داخل تھیں۔ مقامی طبی ذرائع کی جانب سے خاتون کی موت کا سبب قدرتی وجوہات کو قرار دیا جارہا ہے۔

 

چار اگست سنہ 1900 کو پیدا ہونے والی نابی تاجیما کو گذشتہ برس دنیا کے معمر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز دیا گیا تھا۔ یہ اعزاز انہیں دنیا کی سابق معمر ترین امریکی خاتون وائلٹ براؤن کے 117 سال 189 دن کی عمر میں انتقال کے بعد حاصل ہوا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے تحقیقاتی گروپ کا کہنا تھا کہ ایک اور جاپانی خاتون شیو یوشیدا جن کی عمر 116 سال ہے دنیا کے معمر ترین افراد میں شمار کی جاتی ہیں۔

جاپانی وزارت صحت، لیبر اور سماجی بہبود کا کہنا تھا کہ جب معمر ترین افراد پر تحقیق شروع کی گئی تھی تو سنہ 1963 میں 100 سال زائد عمر کے حامل 153 افراد جاپان میں موجود تھے، سنہ 1998 میں معمر افراد کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار ہوگئی تھی۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سنہ 2007 میں ایک صدی سے زائد عرصے تک زندہ رہنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 30 ہزار تک پہنچ گئی تھی، جبکہ سنہ 2013 میں معمر شہریوں کی تعداد 54 ہزار 397 ریکارڈ کی گئی تھی۔

صحت کی عالمی تنظیم کے مطابق جاپان میں خواتین کی اوسط عمر 87 برس ہے، جو چین سے صرف تین ماہ کم ہے۔ چین میں خواتین کی اوسط عمر 87 برس 3 ماہ ہوتی ہے۔ جبکہ جاپانی مردوں کی اوسط عمر 80 سال ہے جو امریکی مرودوں سے زیادہ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -