تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دنیا میں‌ سب سے زیادہ زندہ رہنے والی خاتون

ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی ضعیف العمر خاتون نے سب سے زیادہ سالگرہ منانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’کین ٹاناکا‘ نامی خاتون نے اپنی 117ویں سالگرہ جاپان کے جنوبی علاقے فوکیوکا میں منائی جس کے بعد انہیں دنیا میں‌ طویل عرصے تک زندہ رہنے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

ٹاناکا نے اتوار کے روز اپنے نرسنگ ہوم میں دوستوں اور اسٹاف کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا، جسے سرکاری ٹی وی پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹاناکا کی پیدائش دو جنوری کو ہوئی مگر انہوں نے اپنے دوستوں اور اسٹاف کے ساتھ پانچ جنوری کو سالگرہ منانے کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے کیک کھا کر اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’میں مزید مسکرانی چاہتی ہوں‘۔

عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے گزشتہ برس مارچ میں ہی ٹاناکا کو دنیا میں سب سے زیادہ جینے والی خاتون لقب دے دیا تھا، اُس وقت اُن کی عمر 116 سال اور 66 دن تھی البتہ انہیں باقاعدہ گنیز بک کا باقاعدہ سرٹیفیکٹ آج جاری کیا گیا۔

یاد رہے کہ جاپان دنیا کا وہ ملک ہے جہاں کے لوگ طویل عمر پاتے ہیں۔ ٹانکا کی پیدائش 1903 میں ہوئی جس کے بعد انہوں نے 1922 میں شادی کی اور پھر اُن کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی جب کے پانچویں کو انہوں نے گود لیا۔

Comments

- Advertisement -