تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہتھیلی میں سما جانے والا ننھا منا موبائل فون

نیویارک: آج کل ہر شخص کے ہاتھوں میں بڑے بڑے موبائل عام نظر آتے ہیں تاہم ایک امریکی تاجر نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون متعارف کروا دیا ہے جس کا وزن صرف 13 گرام ہے جبکہ اس کی لمبائی صفر اعشاریہ 49 ہے۔

دا زینکو ٹائنی ٹی ون کے نام سے پکارا جانے والا یہ فون اپنے گزشتہ ایڈیشن سے بھی چھوٹا ہے جس کا وزن 20 گرام تھا۔

مائیکرو موبائلز بنانے والے اسے موبائل فون کی صنعت میں ایک بڑی پیش رفت تو قرار دیتے ہیں تاہم انہیں خدشہ ہے کہ یہ فونز جیلوں میں قید مجرمان تک بغیر کسی کی نظروں میں آئے باآسانی پہنچائے جاسکتے ہیں۔

ان موبائلز کے اسی ممکنہ استعمال کو دیکھتے ہوئے برطانوی جسٹس سیکریٹری ڈیوڈ لڈنگٹن نے ان موبائلز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان فونز کی اسمگلنگ نہایت آسان ہوجائے گی جو مستقبل قریب میں کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے فون بنانے والی کمپنی سے درخواست کی ہے کہ وہ اس موبائل کی پروڈکشن روک دیں اور اس کی تشہیر بھی بند کردیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -