ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

"صدی کے اختتام تک دنیا کا درجہ حرارت 4 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر شیری رحمان نے بین الاقوامی فورم پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک دنیا کا درجہ حرارت 4 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

لندن انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اس وقت درجہ حرارت پہلے ہی صنعتی دور سے 3 ڈگری زیادہ محسوس ہوتا ہے، ایسا ہی چلتا رہا تو صدی کے اختتام تک درجہ حرارت 4 ڈگری ہوسکتا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب ناگزیر نہیں، فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے، 10 سال پہلے ہمارے پاس امید تھی جو پائیداری کے تسلسل کو آگے بڑھا رہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ آج 1.5 ڈگری کا ہدف مرچکا ہے اور ہم 2.5 کی جانب بڑھ رہے ہیں، بدقسمتی سے اخراج کم نہیں ہورہے بلکہ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

پاکستانی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہرسال سنتے ہیں سب سے گرم دن، سب سےگرم مہینہ، سب سے گرم سال، ماحولیاتی تباہی اب دور نہیں، ہر دروازے پر دستک دے رہی ہے۔

ایران میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا، ہیٹ ویو سے پانی کی شدید قلت

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں