تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دنیا بھرمیں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار299 ہوگئی

بیجنگ : ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، دوسری طرف چین نے گزشتہ روز 578 مریضوں کو صحتیابی کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلانے والے مہلک ترین وائرس کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرگئی، چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی، نئے کیسز میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ ایک روز میں چین میں 22 افراد نے دم توڑا ہے۔

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 61486 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں، جبکہ 4794 منگل کے روز چین میں 24 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین میں 2 ماہ میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 158 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ روز وائرس کے 24 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 80 ہزار 778 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 ہزار 299 ہو گئی، جب کہ متاثرین کی تعداد بھی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک 119,217 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کا عمل بھی جاری ہے، 66، 623 افراد مہلک وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔

اٹلی میں ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور اب تک 631 ہلاکتیں ہوئی ہیں، جب کہ متاثرین کی تعداد 10،149 ہوگئی، یورپی ملک اٹلی میں بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن بھی کر دیا گیا ہے، تقریباً 6 کروڑ لوگ لاک ڈاؤن کر دیے گئے ہیں۔ اٹلی میں 3 اپریل تک تمام تعلیمی اداروں کو بند کیا جا چکا ہے، ہلاکتوں میں اٹلی دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، اطالوی وزیر اعظم نے 14 صوبوں ریڈ زون قرار دے دیا ہے۔

ایران میں بھی 291 افراد کرونا کے باعث جان سے جا چکے ہیں، مجموعی متاثرین کی تعداد 8،042 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں کرونا سے مزید 8 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 242 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد 7775 ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں بھی وائرس میں مبتلا 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں 10 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1010 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -