The news is by your side.

Advertisement

کرونا وائرس کا خوف، مالک نے بلی کا حلیہ بگاڑ دیا

بیجنگ: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ناول کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مزید نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس نے دنیا بھر کو خوف زدہ کررکھا ہے، عالمی ادارہ صحت کے تحت طبی ماہرین اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس میں تاحال کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔

کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے عوام ماسک استعمال کررہے ہیں، بالخصوص چینی شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت اپنے جسم کو مکمل ڈھانپ لیتے ہیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک بلی کی تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے مالک کے ساتھ سڑک پر موجود تھی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: برطانیہ میں چار لاکھ اموات کا خدشہ

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی بلی کی تصویر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ چین کے ایک شہر کی ہے جس کے مالک نے اپنے پالتو جانور کی حفاظت کرنے کے لیے اُس کے منہ کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مالک نے بلی کے منہ کو نیلے رنگ کے ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے جس کی وجہ سے صرف اُس کی آنکھیں ہی نظر آرہی ہیں۔ بلی کے تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ یہ ووہان شہر کی تصویر ہے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کرچکی جبکہ 80 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ چین کے علاوہ فلپائن، جاپان اور ہانگ کانگ  اور فرانس میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات بھی ہوچکی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں