The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں مینٹی ننس کے نام پر بدترین لوڈ شیڈنگ جاری، شہری پریشان

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ اور مینٹی ننس کے نام پر بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، شہریوں نے حکومت سے مسئلے کے حل کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد شہر میں بجلی صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ بارش کی وجہ سے کےالیکٹرک کے 40فیڈرٹرپ ہوگئے۔ کراچی کے علاقے اورنگ آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نیوکراچی میں بجلی بند ہے۔

اسی طرح لیاقت آباد، نصرت بھٹوکالونی، سہراب گوٹھ،گلشن اقبال، گلشن حدید، رزاق آباد اور گڈاپ میں بھی کئی کئی گھنٹوں سے بجلی کی روانی معطل ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

خیال رہے کہ شہر میں بارش کے آغاز سے ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ معمول بن چکا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رواں برس کراچی سمیت سندھ میں اوسطاً 20 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے جبکہ گزشتہ برس بھی خلاف توقع زائد بارشیں ہوئی تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں