کراچی (18 فروری 2026): شہر قائد کے مختلف علاقوں کی اہم سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، عبداللہ ہارون روڈ صدر، گذری، ایم اے جناح روڈ، گارڈن ایریا اورکورنگی روڈ پر بد ترین ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔
اس کے علاوہ گرومندر، جہانگیر روڈ، تین ہٹی، لیاقت آباد، شاہراہ پاکستان، ناظم آباد، لسبیلہ، ناظم آباد، بورڈ آفس میں ٹریفک روانی متاثر ہوئی ہے۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، ناگن چورنگی، یوپی، پاورہاؤس، فورکے چورنگی، شارع فیصل ایئرپورٹ، راشد منہاس روڈ ، یونیورسٹی روڈ، ہینو چورنگی، سنگرچورنگی، ویٹا چورنگی، گودام چورنگی پر ٹریفک روانی میں خلل پڑرہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاز وے روڈ، ایکسپریس وے اور بلوچ کالونی روڈ، منزل پمپ قائدآباد ،ملیرہالٹ، الآصف چورنگی، ماڑی پور روڈ، اسٹیٹ ایونیو روڈ، جناح برج، ایم ٹی خان روڈ پر ٹریفک جام سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


