تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا ایک اور بزرگ مسلمان پر بدترین تشدد

نئی دہلی : بھارت میں ہندو توا کا ایک اور واقعہ رونما ہوا، جس میں متعدد افراد نے عمر رسیدہ مسلمان شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر نیم مردہ حالت میں پھینک دیا۔

نریندر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارت میں مسلم کشی اور ہندو انتہا پسندی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، مسلمان پر تشدد کا تازہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں رونما ہوا جہاں کرتا پاجامہ پہنے بزرگ شہری کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔

اترپردیش میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے کرتا پاجامہ پہنے بزرگ شہری کو سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور داڑھی بھی نوچ ڈالی۔

متاثرہ شہری کاظم احمد کا کہنا ہے کہ میں نوئیڈا سے علی گڑھ جانے کےلیے بس کے انتظار میں کھڑا تھا کہ ایک گاڑی میرے پاس آکر رکی اور سوال کیا کہ کہاں جانا ہے اور زبردستی گاڑی میں بٹھایا۔

متاثرہ مسلمان نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی میں سوار کرتے ہی تشدد شروع کردیا اور داڑھی بھی نوچ ڈالی حتیٰ کہ مسلمانی چیک کرنے کےلیے انہوں نے مجھے برہنہ کردیا، آنکھ پھوڑنے کی کوشش کی اور پھر نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

کاظم احمد نے کہا کہ پولیس میں شکایت درج کروائی تاہم اس دفعہ بھی بھارتی پولیس اہلکار ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے مؤقف اپنایا ہے کہ کاظم احمد کے ساتھ تعصب پسندی نہیں بلکہ ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی اور کار سوار ان سے 1200 روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ بزرگ شہری نے تحریری درخواست مانگی لیکن انہوں نے صرف موبائل نمبر دیا اور چلے گئے۔

بھارت میں قمیض شلوار پہننا بھی جرم بن گیا، مسلم نوجوان پر بدترین تشدد

خیال رہے کہ بھارت میں مسلم کشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ دنوں ریاست مہاراشٹرا میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے کرتا قمیض پہننے مسلمان نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -