تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

بکرے کا وزن اور قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے؟

نئی دہلی : بھارتی شہری نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کےلیے 183 کلو وزن کا بکرا تیار کرلیا جس کی قیمت 12 لاکھ روپے سے زائد مقرر کی گئی ہے۔

عید قرباں کے موقع پر تمام مسلمان اللہ کی راہ میں اپنی اپنی قربانی حلال جانوروں کی صورت میں پیش کرتے ہیں اور اپنی اپنی استطاعت کے مطابق ہر شخص بہترین جانور خریدتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے، اس سلسلے میں ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ایک بکرے کی قیمت ساڑھے 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جس کا وزن 183 کلو بتایا جارہا ہے۔

183 کلو وزنی بکرے کو بھوپال کے آصف علی نے دودھ، بادام سمیت بہترین غذا کھلا کر تیار کیا ہے جس کا نام انہوں نے کنگ 3 رکھا ہے۔

آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بکرے کو روزانہ آدھا کلو گھی، ڈھائی لیٹر دودھ، کاجو، بادام، مکئی، باجرا اور صاف چارہ کھلاتے ہیں اور سردی گرمی سے بچانے کےلیے اس کے کمرے میں اے سی اور ہیٹر کا انتظام بھی رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آصف علی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھی تک بھارت میں اتنا بھاری بھرکم بکرا نہیں آیا۔

Comments

- Advertisement -