بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سیتھ رولنز بروک لیسنر کے 6 ایف فائیو کھا کر بھی جیت کے لیے پرعزم

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار سیتھ رولنز یونیورسل چیمپئن شپ کے چیمپئن بروک لیسنر سے 6 ایف فائیو کھانے کے بعد بھی ریسل مینیا میں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای را میں سیتھ رولنز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اچانک بروک لیسنر کی آمد ہوئی دونوں میں لڑائی شروع ہوگئی، شروع میں سیتھ رولنز نے بروک لیسنر کو داؤ پیج دکھائے تاہم یونیورسل چیمپئن بروک لیسنر نے انہیں ایک ساتھ 6 ایف فائیو داؤ لگائے جس کے بعد وہ بے حال ہوگئے۔

میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ رائل رامبل 2019 جیتنے والے سیتھ رولنز اب ریسل مینیا میں شرکت نہیں کرپائیں گے لیکن سیتھ رولنز نے گزشتہ روز رنگ میں انٹری نے ان خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

سیتھ رولنز نے اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 6 ایف فائیو داؤ برداشت کرکے بھی رنگ میں موجود ہوں رائل رمبل کے بعد میری اگلی منزل بروک لیسنر کو شکست دے کر یونیورسل ٹائٹل جیتنا ہے۔

سیتھ رولنز گفتگو کرہی رہے تھے کہ بروک لیسنر کے منیجر پال ہی مین مائیک تھامے آئے اور کہا کہ ’لیڈیز اینڈ جینٹل مین مائی نیم از پال ہی مین‘ اور اب آپ کے سامنے ہیں بروک لیسنر لیکن بروک لیسنر کی سرپرائز انٹری نہیں ہوئی۔

پال ہی مین کا کہنا تھا کہ سیتھ رولنز بہت ہی اچھے ریسلر ہیں اور انہوں نے کافی ٹائٹل بھی اپنے نام کیے ہیں لیکن بروک لیسنر ’دی بیسٹ‘ ہیں انہیں شکست دینا سیتھ رولنز کے بس کی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد مرتبہ دی مونسٹر کے نام سے مشہور برون اسٹرومین بروک لیسنر سے مدمقابل آچکے ہیں لیکن انہیں شکست نہیں دے سکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ریسل مینیا کے اہم میچ میں سیتھ رولنز کے دوست اور اسٹار ریسلر رومن رینز نے ڈیڈ مین انڈر ٹیکر کو شکست دے کر رنگ سے ریٹائر ہونے پر مجبور کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں