پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پی آئی اے نے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کی محنت پر پانی پھیردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : پی آئی اے کی سستی نے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کی چار برس کی محنت پرپانی پھیردیا۔

پرواز میں تاخیرکے باعث اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے انٹری کرانے نہ پہنچ سکے، ریسلنگ فیڈریشن نے کل تک مہلت کیلئے خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اولمپک گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے انعام بٹ کی گزشتہ روز لاہورسے بیجنگ کیلئے فلائٹ چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی.

بیجنگ تاخیر سے پہنچنے کے باعث انعام بٹ کی منگولیا کیلئے پرواز مس ہو گئی۔ قومی ریسلر بیجنگ ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

یاد رہے کہ اولمپک کوالیفائنگ کی انتظامیہ نے انعام بٹ کو انٹری کروانے کیلئے آج بارہ بجے کا وقت دیا تھا۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے اولمپک انتظامیہ سے کل تک مہلت دینے کیلئے خط لکھ دیا ہے اور فیڈریشن نے انعام بٹ کو بیجنگ سے منگولیا کیلئے نیا ٹکٹ بھی کروا دیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں