site
stats
سندھ

متحدہ اورپی ایس پی کے درمیان تحریری معاہدہ سامنے آگیا

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سر زمین پارٹی کے درمیان تحریری معاہدے کی کاپی سامنے آگئی، معاہدہ خواجہ اظہار نے تحریر کیا، جس میں مہاجرقومی موومنٹ اور مہاجر اتحاد کا کہیں ذکرنہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ بدھ کو ڈاکٹر فاروق ستاراور مصطفیٰ کمال کی مشترکہ پریس کانفرنس کے اگلے ہی روز فاروق ستار کی جانب سے اختلاف کے بعد پی ایس پی سربراہ نے جوابی پریس کانفرنس کی۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے آدھا جھوٹ بولا، آٹھ ماہ تک مذاکرات چلتے رہے، پھر ایک معاہدہ لکھا گیا، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے یہ معاہدہ اپنے ہاتھ سے لکھا تھا۔

ایم کیوایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے درمیان معاہدے کی کاپی اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی ہے، معاہدہ خواجہ اظہار نے تحریر کیا اور فاروق ستارنے توڑ دیا۔

معاہدے میں مہاجر قومی موومنٹ اور مہاجر اتحاد کا کہیں ذکر نہیں ہے، معاہدے میں شہر کراچی کے وسیع ترمفاد میں مینڈیٹ کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ معاہدے میں عدم تصادم اور عدم تشدد کی پالیسی پرمتحد ہونےکا فیصلہ کیا گیا، دونوں جماعتوں نے ایک نشان، ایک نام اور ایک منشور پر آئندہ انتخابات لڑنے کا عزم کیا۔

معاہدے میں آئندہ کے لائحہ عمل باہمی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا لیکن اگلے ہی دن ڈاکٹر فاروق ستار نے بھری پریس کانفرنس میں یہ معاہدہ توڑ دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top